Sports World

چھ ٹیموں کےمابین قائداعظم ٹرافی کا آغاز اتوار سے ہوگا

Summary

ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے کامیاب انعقاد کے بعد اب نظریں کراچی کے ان چار میدانوں پر جمی ہوئی ہیں جہاں 25 اکتوبر سےقومی کرکٹ کے ماتھے کا جھومر، قائداعظم ٹرافی،کا آغاز ہورہا ہے۔ […]

ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے کامیاب انعقاد کے بعد اب نظریں کراچی کے ان چار میدانوں پر جمی ہوئی ہیں جہاں 25 اکتوبر سےقومی کرکٹ کے ماتھے کا جھومر، قائداعظم ٹرافی،کا آغاز ہورہا ہے۔

ایونٹ کے ابتدائی تین راؤنڈز تین مختلف گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے، جن میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی، این بی پی اسٹیڈیم اور یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس شامل ہیں۔ 11 روزہ بریک کے بعد ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ سے اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی بھی وینیوز کی اس فہرست میں شامل ہوجائے گا۔

قائداعظم ٹرافی 21-2020 میں کُل ایک کروڑ ستر لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ اس میں سے ایک کروڑ روپے ٹورنامنٹ کی فاتح اور پچاس لاکھ روپے رنرزاپ ٹیم کو ملیں گے۔

ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بیٹسمین، بہترین باؤلر اور بہترین وکٹ کیپر  کو5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا جبکہ فائنل کے بہترین کھلاڑی کو 50 ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

ایونٹ کی دفاعی چیمپئن سنٹرل پنجاب کی ٹیم اتوار سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں اپنے سفر کا آغاز سندھ کے خلاف کرے گی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانے والا یہ میچ پی ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

READ MORE:  Twitter’s censorship ‘poses threat to national security,’ DHS chief says in scathing letter after border official’s account freeze

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *