Sports World

پاکستان اور زمبابوےکےمابین سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

Summary

راولپنڈی:پینل میں معروف انگلش کمنٹیٹر ایلکن ولکنز، رمیز راجہ، بازید خان اور زمبابوے کے سابق کھلاڑی ٹینو موائیو کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔  Photo by PCB پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز […]

راولپنڈی:پینل میں معروف انگلش کمنٹیٹر ایلکن ولکنز، رمیز راجہ، بازید خان اور زمبابوے کے سابق کھلاڑی ٹینو موائیو کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ 

Photo by PCB

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ تیس اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ 

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم صرف ٹی ٹونٹی سیریز میں کمنٹری کریں گے جبکہ عروج ممتاز صرف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوران کھیل پر تبصرہ کریں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ، ٹاور اسپورٹس اور اسپورٹس ورکس کے اشتراک سےایونٹ کی ایچ ڈی پروڈکشن خود کرے گا۔ ایونٹ کی ایچ ڈی کوریج کے دوران 18 کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔آئی سی سی قوانین کے تحت سیریز کے دوران ڈی آر ایس کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

READ MORE:  Take a bite out of this: Atletico striker Luis Suarez buys 1,000 Big Macs for children's charity event

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *