Sports World

نيشنل ون ڈے انڈر 19 ٹورنامنٹ: سندھ، خيبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب نے اپنے اپنے ميچز جيت ليے

Summary

لاہور: ایل سی سی گراؤنڈ لاہور ميں کھيلے گئے ميچ ميں سندھ نے بلوچستان کو 117 رنز سے شکست دے دی۔ 258رنز کے تعاقب ميں بلوچستان کی پوری ٹيم 49 اوورز ميں 140 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ بلوچستان […]

لاہور: ایل سی سی گراؤنڈ لاہور ميں کھيلے گئے ميچ ميں سندھ نے بلوچستان کو 117 رنز سے شکست دے دی۔ 258رنز کے تعاقب ميں بلوچستان کی پوری ٹيم 49 اوورز ميں 140 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ بلوچستان کے محمد اياز نے ناقابل شکست 53 رنز بنائے۔ سندھ کے طلحہ احسن نے 4 کھلاڑيوں کو آؤٹ کيا۔ اس سے قبل حسن جعفری کے 78 اور غازی غوری 69 رنز کی بدولت سندھ کی ٹیم 257 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔فیض اللہ اور حکمت اللہ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

کنٹری کلب مريدکے ميں کھيلے گئے ميچ ميں سنٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو 74 رنز سے ہرادیا۔ 253 رنز کے جواب ميں سدرن پنجاب کی پوری ٹيم 44.5 اوورز ميں 178 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اوپنر محمد شہزاد 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔سنٹرل پنجاب کے منيب واصف نے 4 اور سعید علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل سنٹرل پنجا ب کی پوری ٹیم 252 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ عبدالرافع نے 65 رنز بنائے۔

رانا نويدالحسن کرکٹ اکيڈمی شيخوپورہ ميں کھيلے گئے ميچ ميں خيبرپختونخوا نے ناردرن کو 92 رنز سے شکست ديدی۔ 291 رنز کے تعاقب ميں ناردرن کیپوری ٹیم 198 رنز پر ڈھير ہو گئی۔ مبصر خان نے 70 رنز بنائے۔ خيبر پختونخوا کے اسماعيل خان نے 5 کھلاڑيوں کو آؤٹ کيا۔  خيبر پختونخوا نے عباس علی کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز ميں 7 کھلاڑيوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے۔ عباس علی نے 92 گيندوں پر ناقابل شکست 104 رنز بنائے۔ ان کی اننگز ميں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

 

READ MORE:  'I made a BIG mistake': Dana White regretful as 45-year-old Anderson Silva KNOCKED OUT in final UFC fight (VIDEO)

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *