Sports World

تین سالہ معاہدے کے تحت قائداعظم ٹرافی کے میچز پی ٹی وی پر براہ راست نشر ہوں گے

Summary

کراچی:پی سی بی اپنے وعدے کے مطابق مداحوں کو پاکستان کے پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی کی براہ راست کوریج فراہم کرے گا۔ایونٹ کے فائنل سمیت قائداعظم ٹرافی میں شیڈول 11 میچز براہ راست پی ٹی وی پر نشر ہوں […]

کراچی:پی سی بی اپنے وعدے کے مطابق مداحوں کو پاکستان کے پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی کی براہ راست کوریج فراہم کرے گا۔ایونٹ کے فائنل سمیت قائداعظم ٹرافی میں شیڈول 11 میچز براہ راست پی ٹی وی پر نشر ہوں گے۔

ان گیارہ میچوں کی ایچ ڈی معیار کی کوریج پی سی بی کے یوٹیوب چینل سے اسٹریم کی جائے گی جبکہ یہی میچز  ایس ڈی کوالٹی میں پی ٹی وی اسپورٹس پر بھی  نشر ہوں گے۔ پاکستان اور زمبابوے سیریز کے دوران قائداعظم ٹرافی کے میچز ممکنہ طور پر پی ٹی وی نیشنل پر نشر کیے جائیں گے تاہم اس حوالے سے پی سی بی اور پی ٹی وی انتظامیہ مکمل رابطے میں ہیں۔

ایونٹ کی کوریج کے دوران 14 ایچ ڈی کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔کوریج کے دوران پری اور پوسٹ پلے شوز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں معروف کمنٹیٹر بازید خان، طارق سعید، سکندربخت ، شاہ فیصل  اور یاسر حمید میچز پر تبصرہ کرنے کے لیے کمنٹری باکس میں موجود ہوں گے۔

آئندہ راؤنڈز میں پی سی بی دیگر سابق انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹرز کو کمنٹری کا موقع دے گا۔اس سے قبل پی سی بی نے گزشتہ سال ایونٹ کے 10 میچز لائیو اسٹریم کیے تھے جبکہ ایونٹ کا فائنل براہ راست ٹی وی پر نشر ہوا تھا۔

READ MORE:  Johnson locks down England as UK COVID-19 cases pass 1 million

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *